پاکستان کے شہر کوئٹہ میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک

   

اسلام آباد۔24جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے جنوب مغربی شہر کوئٹہ میں منگل کی شب بم دھماکے میں دو افراد ہلاک جبکہ 25 دیگر زخمی ہو گئے ۔کوئٹہ سول اسپتال کے ترجمان وسیم بیگ نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت بہتر ہے اور انہیں بہترین طبی سہولت مہیا کرائی جا رہی ہے ۔پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ ملک کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کے مصروف ترین ‘ایسٹرن بائی پاس روڈ’ پر ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے ایک موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مادہ رکھ کر اس کوایک دوا کی دکان کے باہر کھڑا کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اس علاقے میں کشیدگی پیدا کرنے کے لئے عام لوگوں کو نشانہ بناکر اس واردات کو انجام دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس علاقے میں دہشت گرد اس طرح کی وارداتوں کو انجام دیا۔ ابھی تک کسی بھی گروپ یا شخص نے اس حملہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔