پاکستان کے کچھ حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

   

اسلام آباد۔10 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے کچھ حصوں میں ہفتے کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5تھی ۔پاکستان کے قومی زلزلہ مانیٹرنگ سینٹر نے یہ اطلاع دی۔ سینٹر کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 11:43 پر محسوس کئے گئے ۔ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد کے نزدیک70 کلومیٹر کی گہرائی میں بتایا جا رہا ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا ، اسلام آباد اور مشرقی پنجاب کے کچھ اضلاع میں محسوس کئے گئے ۔