پاکستان کے ہاسپٹل میں فائرنگ ،پانچ ہلاک

   

اسلام آباد،18جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ننکانا صاحب ضلع کے ہاسپٹل میں دو گروپوں کے درمیان ہوئی فائرنگ میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے ۔میڈیا نے منگل کو یہ اطلاع دی۔پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب کے ننکانا صاحب ضلع ہیڈکوارٹر ہاسپٹل کے ایمرجنسی وارڈ میں معمولی بات پر دو گروپوں کے ایک دوسرے پر فائرنگ کے واقعہ میں پیر کو چار افراد کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔پولیس نے کہا کہ واقعہ میں زخمی ہوئے ایک نوجوان نے ضلع کے ایک خانگی ہاسپٹل میں دم توڑ دیا۔اس واقعہ کے بعد ہاسپٹل میں بھاری تعداد میں پولیس دستہ تعینات کیاگیا ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کے دوران سبھی اسسٹنٹ ڈاکٹر ،مریض اور ڈاکٹر فیکلٹی سے بھاگ گئے ۔پولیس نے کہا کہ حملہ آور جائے وقوع سے بھاگنے میں کامیاب رہے اور اب تلاشی مہم جاری ہے ۔