پاک۔افغان طورخم سرحد دوبارہ کھل گئی

   

اسلام آباد؍ کابل: پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحدی گزرگاہ 10 روز بعد درآمد اور برآمد سے متعلق تجارتی سرگرمیوں کھول دی گئی ہے۔منگل کی صبح افغانستان سے پہلی تجارتی گاڑی پاکستان کی حدود میں داخل ہوگئی ہے۔دونوں ممالک کے درمیان ڈرائیوروں کی سفری دستاویزات کے معاملے پر تنازع کی وجہ سے طورخم سرحد گزشتہ 10 روز سے بند تھی جس کی وجہ سے تاجروں کو شدید نقصان پہنچ رہا تھا۔حکومت پاکستان نے افغانستان سے آنے والی کارگو گاڑیوں سفری دستاویزات کا فیصلہ کیا تھا جب کہ افغان تاجر اس فیصلے سے ناخوش تھے۔شنید ہے کہ افغان قونصل جنرل اور پاکستان حکام کے درمیان طے پایا ہے کہ افغان ڈرائیوروں کو سفری دستاویزات بنانے 31 مارچ تک کی مہلت دی جائے گی۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یکم اپریل کے بعد بغیر دستاویزات کارگو گاڑیوں کا افغانستان سے پاکستان میں داخلہ ممنوع ہو گا۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔ پاکستان یہ الزام عائد کرتا رہا ہے کہ افغان سر زمین پاکستان میں دہشت گردوں کے حملوں استعمال ہو رہی ہے تاہم افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔