پاک۔ ایران تعلقات پر امریکی نقطہ نظر ہمارا مسئلہ نہیں:ملیحہ لودھی

   

اسلام آباد: سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکہ کا مفاد ہے ہمارا نہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات امریکہ کا نہیں ہمارا معاملہ ہے ، اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکہ کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکہ کا مفاد ہے ہمارا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ اس لیے بھی اہم ہے کہ کچھ عرصہ پہلے دونوں ممالک میں کشیدگی ہوئی تھی، کشیدگی سے ہوئے نقصان کے ازالہ کے لیے بھی یہ اقدامات ضروری ہیں۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھاکہ پاکستان چین کے تعلقات 70 دہائیوں سے مضبوط رہے ہیں۔