پاک فوج اور طالبان میں جھڑپ

   

اسلام آباد : اطلاع ہیکہ افغانستان میں طالبان انتظامیہ کے ماتحت ملیشیاوں اور پاکستانی سیکیورٹی قوتوں کے درمیان سرحدی چوکی پر ہونے والی جھڑپ میں ایک شخص ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔ اسپن بولداک سرحدی علاقے میں طالبان اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹویٹ میں دعوی کیا ہیکہ پہلا فائر پاکستانی قوتوں نے کیا تھا ’’دونوں طرفین کے سربراہان کو آگاہی کرائی گئی ہے اور اسوقت صورتحال قابو میں ہے، ہم اس واقع کے کیونکر رونما ہونے پر تحقیقات کریں گے۔ مجاہد نے جھڑپ کے دوران کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں تا ہم افغان پریس ادارے تولو کے مطابق اس واقع میں ایک شخص ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔