پتنگ بازی کے دوران زخمی نوجوان کی موت

   


حیدرآباد۔ پتنگ بازی کے دوران زخمی نوجوان ہلاک ہوگیا۔ پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 28 سالہ راہول فوت ہوگیا۔ شیواجی نگر علاقہ کا ساکن یہ نوجوان جو بزنس مین بتایا گیا ہے 17 جنوری کو پتنگ بازی کے دوران بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو کل فوت ہوگیا۔ چھتری ناکہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔