پداپلی کو او ڈئ ایف پلس شہر کا درجہ حاصل: میونسپل کمشنر

   

پداپلی ۔پداپلی میونسپل کمشنر سی.ایچ.تروپتی نے بروز منگل ایک صحافتی بیان میں مطلع کیا کہ پداپلی شہر کو اوڈی ایف پلس شہر قرار دیا جاتا ہے۔ تفصیلات بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سوچھ بھارت سوچھ تلنگانہ کے تحت پداپلی شہر میں انفرادی بیت الخلاء تعمیر کئے گئے۔ 8 عوامی بیت الخلاء تعمیر کئے گئے۔ صنعتی علاقوں’ ہوٹلوں ‘ پٹرول بنکس وغیرہ پر علحدہ عوامی بیت الخلاء تعمیر کئے گئے۔ ہر مدرسہ کے لئے ضرورت کے لحاظ سے بیت الخلاء تعمیر کئے گئے. شہر کے ہر گھر کے لئے ایک بیت الخلاء اور کمیونٹی بیت الخلاء کا انتظام کیا گیا. ہر وارڈ کو بطور او ڈی ایف پلس وارڈ تیار کیا گیا. چیر پرسن کی اجازت لے کر ان تمام امور پر اعتراضات یا مشوروں کو اندرون 3 دنوں میں تحریری انداز میں میونسپل کمشنر پداپلی کے دفتر میں داخل کرنے کی ستمبر 19 کو بذریعہ پریس نوٹ عوام کو اطلاع دی گئی.لیکن عوام کی جانب سے کسی قسم کی شکایت یا اعتراض موصول نہ ہونے پر پداپلی شہر کو بطور اوڈی ایف پلس شہر اعلان کیا جاتا ہے.

شادی مبارک چیکس کی تقسیم
اوٹکور۔ اوٹکور منڈل مستقر میں مکتھل رکن اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی کے ہاتھوں ایم پی ڈی او دفتر میں شادی مبارک و کلیان لکشمی اسکیم کے جملہ 162 چیکس غریب و مستحقین لڑکیوں میں تقسیم کئیے گئے۔ واضح رہے کہ غریب و مستحق لڑکیوں کی شادی بیاہ کیلئے حکومت تلنگانہ وزیر اعلی کے سی آر کی جانب سے تلنگانہ کی غریب لڑکیوں کو ایک انمول تحفہ ہے۔ اس موقع پر ایم پی پی لکشمی، زیڈ پی ٹی سی اشوک کمار گوڑ، سابق زیڈ پی ٹی سی اروند کمار، مقامی سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی،نائب سرپنچ عبادالرحمن، ٹی آر ایس منڈل صدر لکشما ریڈی،ودیگر موجودتھے۔