پدما راؤ گوڑ کی اسمبلی حلقہ مشیر آباد میں گھر گھر انتخابی مہم

   

آرچ بشپ پی انتھونی کا آشیرواد ، بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل
حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے امیدوار حلقہ لوک سبھا سکندرآباد کے امیدوار پدما راؤ گوڑ نے حلقہ اسمبلی مشیر آباد میں گلی گلی گھومتے ہوئے انتخابی مہم چلائی ۔ اس کے علاوہ آرچ بشپ آف حیدرآباد کارڈنل پولہ انتھونی سے ملاقات کرتے ہوئے آشیرواد حاصل کیا ۔ بی آر ایس کے دور حکومت میں عید و کرسمس کے علاوہ تہواروں کو سرکاری طور پر منانے کی یاد دہانی کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس ایک سیکولر جماعت ہے ۔ سماج کے تمام طبقات کے مذہبی جذبات کا احترام کرتی ہے ۔ بی آر ایس کے 10 سالہ دور حکومت میں تلنگانہ کے عوام نے اس کو دیکھا اور محسوس کیا گیا ۔ اس وقت کے چیف منسٹر کے سی آر نے کبھی کھانے پینے ، کپڑے پہننے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ۔ ذات پات مذہب سے بالاتر ہو کر ترقیاتی اقدامات کئے ہر مذہب اور طبقات کے لیے فلاحی اسکیمات کو متعارف کرایا اور اس پر کامیابی سے عمل آوری کرتے ہوئے عوام کو فائدہ پہونچایا ہے ۔ حلقہ لوک سبھا سکندرآباد میں بی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان اصل مقابلہ ہے ۔ عوام بی جے پی کے ناپاک عزائم کو شکست دینے انہیں اور بی آر ایس کو کامیاب بنائے ۔ 10 سال سے حلقہ سکندرآباد پر بی جے پی کا قبضہ ہے اس حلقہ کی نمائندگی کرنے والے بنڈارو دتاتریہ اور جی کشن ریڈی کو مرکزی وزارت میں شامل ہونے کا موقع ملا مگر دونوں قائدین حلقہ لوک سبھا سکندرآباد کو ترقی دینے میں پوری طرح ناکام ہوگئے ہیں ۔ اس کے باوجود دوبارہ بی جے پی کو ووٹ دینا اپنی کشتی میں خود چھید کرنے کے مترادف ہے ۔ بی جے پی کے دور حکومت میں اقلیتوں کو ہراساں و پریشان کیا گیا ۔ 2