پراجول ریونا ملک سے فراراور ہم گرفتار ‘ کے کویتا کا طنز

   

حیدرآباد : /7 مئی (سیاست نیوز) عدالت نے بی آر ایس ایم ایل سی کویتا کی عدالتی تحویل میں /14 مئی تک توسیع کردی ۔ احاطہ عدالت میں کویتا نے سخت ردعمل میں کہا کہ پراجول ریونا کو ملک سے فرار ہونے کا موقع دیا گیا اور ہمیں گرفتار کیا گیا ۔ عوام اس پر غور کریں۔ یہ ناانصافی ہے ۔ منگل کو کویتا کی عدالتی تحویل کی میعاد مکمل ہوگئی تھی جس پر آج انہیں تہاڑ جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا ۔ جے ڈی ایس رکن پارلیمنٹ پراجول ریونا سیکس اسکینڈل معاملہ کرناٹک کی سیاست میں ہلچل مچادیا ہے ۔ لوک سبھا انتخابات میں سیکس اسکینڈل کا مسئلہ چھایا ہوا ہے ۔ اس کی تحقیقات کرنے والی ایس آئی ٹی بنگلور میں سابق رکن اسمبلی پراجول کے والد ریونا کی قیام گاہ پہنچکر چھان بین کی اور کچھ ضبطی کی ہے ۔ دوسری جانب پراجول ہندوستان پہنچنے کی اطلاعات ہیں جس کے بعد بنگلور ایرپورٹ پر سیکوریٹی چوکس کردی گئی ۔ 2