پرالی جلانے کے معاملے کو لے عام آدمی پارٹی نے پوچھے مرکزی وزیر سے پانچ سوال – جانیں پورا معاملہ-

,

   

عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان راگھو چڈھا کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں پارٹی کی سینئر لیڈر آتشی نے پنجاب اور ہریانہ میں پریالی جلانے سے روک کے متعلق مرکزی حکومت کی اسکیموں کے مدنظر مرکزی وزیر ماحولیات کو گھیرا ہے، اور ان سے پانچ سوال پوچھے ہیں۔

آتشی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی طرف سے سوال پوچھنا چاہتی ہوں، اور مرکزی وزیر ہونے کے ناطے جواب دینا آپ کا فرض ہے، ملک میں فضائی الودگی کے ختم کرنے کےلیے حکومت کیا اقدام کر رہی ہے، ہمیں یہ بات معلوم ہے کہ قومی راجدھانی میں آلودگی ایک ہنگامی سطح تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی، قومی دارالحکومت علاقہ، پنجاب، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش اور اڑیسہ میں دھوئیں کی ایک موٹی پرت چھائی ہوئی ہے۔ میرا پہلا سوال ہے کہ مرکزی حکومت نے پرالی جلائے جانے سے روک کے لئے کیا قدم اٹھائیں ہیں۔ مرکزی حکومت نے ایک حلف نامہ دیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ مرکزی حکومت نے پرالی جلائے جانے سے روكنے کے اختیارات کے طور پر کسانوں کو صرف 63 ہزار مشینیں فراہم کی ہیں ہیں جبکہ کسانوں کی کل تعداد 22 لاکھ ہے۔

YouTube video

YouTube video