پرامن انتخابات کیلئے پولیس کمربستہ ’’ ایس پی ‘‘

   

محبوب نگر /21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع پولیس عنقریب منعقد شدنی پارلیمانی انتخابات کے پرامن انتخابات کیلئے کمربستہ ہے ۔ ان عزائم کا اظہار ضلع ایس پی ہرش وردھن نے کیا وہ اپنے چیمبر میں پریس کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی فورسیس ضلع پہونچ گئی ہے اور روزآنہ گاڑیوں کی چیکنگ میں مصروف ہیں ۔ ایس ایس ٹی ، ایف ایس ٹی اور چیک پوسٹوں کی چیکنگ کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھاری نقد رقومات منتقلی کے دوران ثبوت کی فراہمی کے ساتھ واپس لے سکتا ہے ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ بڑی مقدار میں شراب یا غیر مجاز رقومات کی منتقلی پر ضبط کرلیا جائے گا ۔ متعلقہ افراد شکایت کمیٹی سے رجوع ہوکر ثبوت پیش کرسکتے ہیں۔