پردیش کانگریس کمیٹی عاملہ کا 29 مارچ کو گاندھی بھون میں اجلاس

   

لوک سبھا کی انتخابی مہم کو قعطیت دی جائیگی
حیدرآباد۔/26مارچ، ( سیاست نیوز) پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ اور رکن قانون ساز کونسل مہیش کمار گوڑ نے آج صدر پردیش کانگریس و چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی۔ پارلیمنٹ چناؤ میں کانگریس کی انتخابی حکمت عملی اور انتخابی مہم کیلئے پارٹی کیڈر کو متحرک کرنے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ چیف منسٹر کے مشورہ پر 29 مارچ شام 5 بجے گاندھی بھون میں پردیش کانگریس کمیٹی کی عاملہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں چیف منسٹر ریونت ریڈی، انچارج تلنگانہ دیپا داس منشی، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا ، اے آئی سی سی سکریٹریز اور سینئر قائدین شرکت کریں گے۔ اجلاس میں لوک سبھا چناؤ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں قائدین اور کارکنوں کی رہنمائی کی جائے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے پارٹی امیدواروں کا قائدین سے تعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ قائدین بہتر تال میل کے ذریعہ انتخابی مہم میں حصہ لیں۔ چیف منسٹر ناراض قائدین کو انتقامی مہم میں مصروف کرنے کی حکمت عملی کے تحت مختلف قائدین سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔1