پریس اینڈ رجسٹریشن آف پیریاڈیکل ایکٹ نافذ

   

نئی دہلی : پریس اینڈ رجسٹریشن آف پیریاڈیکل ایکٹ 2023 نافذ ہو گیا ہے اور پرانا پریس اینڈ رجسٹریشن آف بکس ایکٹ 1867، کو اب منسوخ کردیا گیا ہے۔مرکز نے اپنے سرکاری گزٹ میں نئے قانون اور اس سے منسلک قواعد کو شامل کیا ہے۔ اس کے مطابق یہ ایکٹ یکم مارچ سے نافذ العمل ہے۔حکومت نے تاریخی پریس اینڈ رجسٹریشن آف پیریاڈیکل ایکٹ 2023 اور اس کے قواعد کا اعلان کردیا ۔ یہ ایکٹ جمعہ یکم مارچ 2024 سے نافذ ہوگیا ۔ نیا ایکٹ ملک میں اخبارات اور دیگر رسالوں کی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک آن لائن نظام فراہم کرتا ہے جودستی، طویل عمل کی جگہ لے گا جو ناشرین کو غیر ضروری مشکلات کا باعث بن رہے تھے۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت نے کہا اب رسالوں کی رجسٹریشن پریس اینڈ رجسٹریشن آف پیریڈیکلز ایکٹ 2023 کی دفعات کے تحت ہوگی۔اخبارات اور رسالوں کی رجسٹریشن پریس سرویس پورٹل کے ذریعے آن لائن ہوتی ہے۔ تمام درخواستیں بشمول رسالہ کے پرنٹر کی طرف سے اطلاع رسالہ کی رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے پبلشر کی درخواست، رسالوں کی ملکیت کی منتقلی اور رسالے کی گردش کی تصدیق کیلئے ڈیسک آڈٹ کا طریقہ کار پورٹل کے ذریعہ آن لائن ہوگا۔