پرینکا گاندھی کی7 اور 8 مئی کو تلنگانہ میں انتخابی مہم

   

حیدرآباد۔/5 مئی، ( سیاست نیوز) جنرل سکریٹری اے آئی سی سی پرینکا گاندھی 7 اور8 مئی کو تلنگانہ میں کانگریس کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گی۔ طئے شدہ شیڈول کے مطابق پرینکا گاندھی 6 مئی کی شام حیدرآباد پہنچیں گی۔ 7 مئی کی صبح 11 بجے کاماریڈی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ لوک سبھا حلقہ ظہیرآباد کے کانگریس امیدوار سریش شیٹکر کی تائید میں یہ جلسہ عام منعقد ہوگا۔ پرینکا گاندھی شام 7 بجے حیدرآباد کے کوکٹ پلی میں روڈ شو اور جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ 8 مئی کو 11 بجے دن ورنگل یا بھونگیر میں کانگریس کے انتخابی جلسہ میں شرکت کریں گی۔ اس سلسلہ میں کل 6 مئی کو پروگرام کو قطعیت دی جائے گی۔ پرینکا گاندھی 8 مئی کی شام 6 بجے سکندرآباد میں کانگریس امیدوار ڈی ناگیندر کے روڈ شو میں حصہ لیں گی۔ راہول گاندھی 9 مئی کو تلنگانہ کا دوسری مرتبہ دورہ کریں گے۔1