پسند کی شادی میں ناکامی پر دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد 24 جون (سیاست نیوز) پسند کی شادی میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 25 سالہ مدھو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، شاتمرائی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے، یہ نوجوان ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا جو اپنی پسند کی شادی کرنے میں ناکام ہوگیا جس نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلی۔ عمدہ نگر بدویل کے درمیان ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر اس نے خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ مصروف تحقیقات ہے۔