پلوامہ واقعہ پر افسوس … ٹیچر گرفتار لیکن ضمانت کے بعد روپوش

   

گوہاٹی 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک گوہاٹی کالج ٹیچر جس کا نام پاپری زیڈ بنرجی ہے پلوامہ حملہ کے بعد فیس بُک پر متنازعہ ریمارکس تحریر کئے تھے اس کے بعد اس کو گرفتار کرلیا گیا اور پھر ضمانت کے بعد اس کی رہائی عمل میں آئی لیکن رہائی کے ساتھ ہی وہ عوامی ناراضگی کے پیش نظر روپوش ہوگئی۔ بنرجی نے اپنے پوسٹ میں تحریر کیا تھا کہ ’’وادی میں سکیورٹی فورسیس کیا کچھ نہیں کیا؟ آپ اُن خواتین کی عصمت ریزی کے مرتکب ہوہے، اُن کے بچوں کو معذور کیا اور موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ اُن کے مرد افراد کو ذبح کیا جبکہ آپ کا میڈیا اُن کو لعنت و ملامت کا شکار بناکر بدنام کرتا رہا تو پھر کیا ایسی صورتحال میں انتقام کی اُمید نہیں تو کیا رکھیں گے۔ دہشت گردی اسلامک تو ہوسکتی ہے لیکن کرما تو ہندی ہے‘‘۔