پنجاب صوبہ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز گرفتار

   

لاہور ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہونے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) کے اہلکاروں نے انھیں احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا۔حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست کو میرٹ پر نمٹانے سے قبل ہی ان کے وکلا نے عدالت سے استدعا کر کے درخواست واپس لے لی۔ اب حمزہ شہباز ضمانت کے لیے ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرسکیں گے۔