پنجاب میں داخلی لڑائی کے پیش نظر امریندر کی سونیاگاندھی سے ملاقات متوقع

,

   

سدھو کے پچھلے ہفتہ علیحدہ طور پر پرینکا گاندھی واڈرا اور راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد‘ اس با ت کی قیاس ارائیاں کی جارہی ہیں کہ پرینکاگاندھی پنجاب چیف منسٹر کے طور پر سدھو کے نام کی تجویز پیش کریں گے۔


نئی دہلی۔ پنجاب کانگریس میں داخلی خلفشار میں اضافہ کے پیش نظر چیف منسٹر امریندر سنگھ توقع کی جارہی ہے کہ سونیاگاندھی سے ملاقات کریں گے اور اپنی طرف کی کہانی سے عبوری کانگریس صدر کو واقف کریں گے۔

مجوزہ ملاقات پنجاب حکومت اور پارٹی کے ریاستی یونٹ میں تبدیلی کے متعلق کانگریس اعلی کمان کے تجویز کے پس منظر میں ہورہی ہے‘ جو ناراض کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کی راہول گاندھی سے ملاقات کے کچھ دنوں بعد منظرعام پر ائے تھے۔

سدھو کے پچھلے ہفتہ علیحدہ طور پر پرینکا گاندھی واڈرا اور راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد‘ اس با ت کی قیاس ارائیاں کی جارہی ہیں کہ پرینکاگاندھی پنجاب چیف منسٹر کے طور پر سدھو کے نام کی تجویز پیش کریں گے۔

تاہم امریندر سنگھ اور پارٹی کے دیگر ذمہ داران اس فارمولہ کو قبول نہیں کررہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے قائدین انہیں بطور کارگذار صدر تسلیم کرسکتے ہیں مگر ریاستی یونٹ کا صدر او رچیف منسٹر کے طور پر نہیں جو کانگریس کے ریاستی صدر کے طور پر ایک غیرسکھ چہرے دیکھنا چاہتے ہیں۔

کانگریس کے پنجاب انچارج ہریش راؤت نے کہاکہ سابق کرکٹر سے سیاسی لیڈر بننے والے شخص سدھو کی راہول گاندھی سے ملاقات کی ایک اچھی علامت ہے اور مزیدکہاکہ اگلے ہفتہ کے قریب معاملہ حل ہوجائے گا۔

درایں اثناء امریندر سنگھ اپنے حمایتی اراکین اسمبلی کے لئے اس دن چندی گڑھ میں لنچ کا اہتمام کیاتھا جب سدھو دہلی کے لئے روانہ ہوئے تھے اور ایسا مانا جارہا ہے کہ مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیاہے۔

بتایاجارہا ہے کہ اس اقدام سے پارٹی ہائی کمان ناراض ہے‘ اور اس کو طاقت کے مظاہرے کے طور پر دیکھا جارہا ہے‘ بالخصوص ایسے وقت میں جب کانگریس پارٹی نے پنجاب کے معاملات کو دیکھنے کے لئے پینل تشکیل دیاہے گیاہے اس پینل نے کہاکہ چیف منسٹر کو ہٹانے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔