پنجہ گٹہ میں حملہ میں زخمی شخص فوت

   

حیدرآباد۔/10 اپریل، ( سیاست نیوز) پنجہ گٹہ علاقہ میں ایک شخص کے حملہ میں مسلم شخص فوت ہوگیا۔ پنجہ گٹہ پولیس ذرائع کے مطابق 43 سالہ محمد عثمان جوآر کے نگر علاقہ کے ساکن محمد صدیق کا بیٹا تھا، اس شخص پر کلیان نامی شخص نے حملہ کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ معمولی بات پر دونوں میں 6 اپریل کی رات بحث وتکرار کے بعد کلیان نے عثمان پر حملہ کردیا اور شدید زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق عثمان فٹ پاتھ پر تھا اور کلیان موٹر سیکل پر قریب سے گذر رہا تھا ۔ راستہ کے معاملہ میں بحث و تکرار ہوئی اور مشتعل ہوکر کلیان نے عثمان کو شدید زدو کوب کیا اور حملہ کردیا اس حملہ میں شدید زخمی عثمان کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔