پنجہ گٹہ میں غیر قانونی اسپا سنٹر پر دھاوا ‘ چار افراد گرفتار

   

حیدرآباد /21 جون ( سیاست نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس پولیس نے علاقہ پنجہ گٹہ میں غیر قانونی طور پر چلائے جارہے اسپا سنٹر پر دھاوا کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے پنجہ گٹہ علاقہ میں واقع کیمپ کیپری اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ پر دھاوا کیا جہاں پر غیر قانونی طور پر اسپا سنٹر چلایا جارہا تھا اور اس کی آڑ میں قحبہ گری بھی کی جارہی تھی ۔ اس کارروائی میں ٹاسک فورس پولیس نے ایم ایس مقطعہ کی ساکن ایم بھاگتیہ لکشمی ، رام نگر کی ساکن ایس رجیتا ، جوبلی ہلز کی ساکن جے وجیا اور وہاں کے آرگنائزر جے رادھا کشور کو گرفتار کرلیا اور وہاں سے بل بکس ، موبائل فونس اور دیگر اشیاء ضبط کرتے ہوئے انہیں پولیس اسٹیشن پنجہ گٹہ کے حوالے کردیا ۔