پورن کشن بھٹ کا قتل۔شوپیان میں 10کشمیری پنڈت خاندان اپنا گاؤ ں چھوڑ کر چلے گئے

,

   

کشمیر پنڈت پورن کرشن بھٹ کو 15اکٹوبر کے روز ضلع شوپیان کے چودھری گند گاؤں میں ان ہی کے ابائی گھر کے باہر دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا


جموں۔ چونکہ وادی میں حالیہ دنوں میں دہشت گردوں نے نشانہ بناکر قتل کے واقعات کوانجام دیاہے‘ خوف کے عام میں جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے اپنے گاؤں سے 10کشمیری پنڈتوں کے خاندان جموں پہنچ گئے ہیں۔

چودھری گنڈ کے مکینوں نے کہاکہ 1990کے دہے میں سخت ترین مشکل دور میں دہشت گردی سے خوف کھائے بغیراپنے گھروں کو چھوڑ کر جان کے بجائے کشمیر کے اس گاؤں میں رہنے والے پنڈت حالیہ دنوں میں دہشت گردانہ حملوں کے سبب پیدا شدہ نفسیاتی خوف کی وجہہ سے گاؤں چھوڑ کر جارہے ہیں۔کشمیر پنڈت پورن کرشن بھٹ کو 15اکٹوبر کے روز ضلع شوپیان کے چودھری گند گاؤں میں ان ہی کے ابائی گھر کے باہر دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

شوپیان میں ایک کرایہ کے گھر میں محو خوف منیش کمار اور رام ساگر کی 18اکٹوبر کے روز موت دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے گرانائیڈ حملے میں ہوئی تھی۔

چودھری کھنڈ گاؤں میں رہنے والے ایک مکین جس کو حال ہی میں جان سے مارنے کی دھمکی بھی ملی ہے نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ ”دس خاندان جو 35سے 40کشمیری پنڈتوں پر مشتمل ہیں نفسیاتی خوف کی وجہہ سے اپنے گاؤں کے باہر ہجرت کرچکے ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ اب گاؤں خالی ہوگیاہے۔ ایک اور دیہاتی نے کہاکہ’کشمیر وادی میں زندہ رہنے کے لئے حالات ہمارے لئے سازگار نہیں ہیں۔

ہلاکتوں کے خوف میں ہم زندگی گذاررہے ہیں۔

ہمارے لئے کوئی سکیورٹی نہیں ہے“۔مذکورہ گاؤں والوں کا الزام ہے کہ باربار تحفظ مانگنے کے باوجود پولیس چوکی اس گاؤں سے دور قائم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ سب چیز اپنے گھر میں چھوڑ کرچلے گئے ہیں‘ اس میں حال ہی کی سیب کی فصل بھی شامل ہے۔ جو لوگ جموں پہنچے ہیں وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ قیام کئے ہوئے ہیں۔