نینی تال ۔ پوسٹل بیلٹ سے منسلک ہوا فوج کا ویڈیو تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے ۔ اب اس میں نیا موڑ گیا ہے ۔ ویڈیو فوج کے کماو ں ریجیمنٹ سے منسلک ہے اورجموں میں فلمایا گیا ہے ۔ ویڈیو میں نظر آرہے فوجیوں کی شناخت کرلی گئی ہے اور پولیس نے چار فوجیوں کو پوچھ گچھ کے لئے سمن بھیجا ہے ۔ پتھورا گڑھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ لوکیشور سنگھ نے بتایا کہ معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔ دوسری طرف پتہ چلا ہے کہ بادی النظرمیں تحقیقات میں جو حقائق سامنے آئے ہیں ان کے مطابق یہ ویڈیو آرمی کی کماوں رجمنٹ کا ہے ۔ یہ بھی حقیقت سامنے آئی ہے کہ ویڈیو پتھورا گڑھ ضلع کی ڈی ڈی ہاٹ اسمبلی سے منسلک ہے اور جموں میں فلمایا گیا ہے ۔ جن فوجیوں کے نام آرہے ہیں ان کی شناخت کرلی گئی ہے ۔