پوسٹل ڈپارٹمنٹ میں فرنچائیز آوٹ لیٹس کیلئے درخواستوں کی طلبی

   

حیدرآباد /9 جنوری، ( سیاست نیوز) محکمہ پوسٹ نے حیدرآباد سٹی پوسٹل ڈیویژن میں فرنچائیز آوٹ لیٹس کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پوسٹ آفس سٹی ڈیویژن ٹی اے وی شرما کے مطابق عام افراد کو محکمہ پوسٹل کے فرنچائیزی کے کام کا موقع فراہم کیا گیا ۔ فرنچائیزی اِن لینڈ اسپیڈ پوسٹ کی تمام سرویسس انجام دے سکتے ہیں جن میں بکنگ، اِن لینڈ رجسٹرڈ لیٹرس بکنگ، پوسٹیج، ریوینیو اور سنٹرل ریکروٹمنٹ فیس اسٹامپ کی فروخت شامل ہے۔ وہ ڈائرکٹ ایجنٹ کے طور پر خدمات انجام دے سکتے ہیں اور مابعد فروخت خدمات بھی ان کے ذمہ رہیگی۔ فرنچائیزی تفصیلات اور رہنمایانہ خطوط جیسے اہلیت اور دیگر امور کی تفصیلات حاصل کرنے ٹی اے وی شرما سینئر سپرنٹنڈنٹ پوسٹ آفس سٹی ڈیویژن عابڈز سے ربط کرسکتے ہیں یا ای میل[email protected] پر روانہ کرسکتے ہیں۔1