پولیس ایف آئی آر کے خلاف راجیشور ریڈی ہائی کورٹ سے رجوع

   

حیدرآباد : 30 جنوری (سیاست نیوز) بی آر ایس کے رکن اسمبلی پی راجیشور ریڈی نے تلنگانہ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے راچہ کونڈہ پولیس کی جانب سے ان کے خلاف درج کردہ ایف آئی آر کالعدم کرنے کی درخواست کی ہے۔ پولیس نے پوچارم آئی ٹی راہداری میں اراضی پر ناجائز قبضے کے سلسلہ میں پولیس نے 23 جنوری کو راجیشور ریڈی اور دیگر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ایف آئی آر کیا۔ میڑچل ملکاجگیری ضلع کی ایم رادھیکا نے شکایت کی ہے کہ جس اراضی کو انہوں نے 2010ء میں خریدا تھا اس پر پی راجیشور ریڈی اور دیگر دو افراد نے ناجائز قبضہ کیا ہے۔ درخواست گزار نے یہ سبھی شکایت کی کہ غیر قانونی طور پر اراضی کی بائونڈری وال کو نقصان پہنچایا گیا۔ غیر قانونی مداخلت کے معاملہ میں پولیس میں شکایت درج کی۔ پی راجیشور ریڈی نے عدالت سے کہا ہے کہ انہیں سیاسی طور پر ہراساں کرنے کے لئے مقدمہ درج کیا گیا۔ عدالت سے درخواست کی گئی کہ ایف آئی آر میں عائد کئے گئے الزامات جائزہ لیا جائے۔ عدالت نے راجیشور ریڈی کی درخواست کو سماعت کے لیے قبول کرلیا اور آئندہ کسی تاریخ میں باقاعدہ سماعت ہوگی۔ 1