حیدرآباد یکم مئی (یواین آئی)پولیس نے تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کی کار کی تلاشی لی۔ضلع کریم نگر کے گُنڈلہ پلی ٹول پلازہ کے قریب ان کی گاڑی کی تلاشی لی گئی۔ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر چیک پوسٹ کے قریب پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی تلاشی کا کام کیاجارہاتھا کہ اسی دوران وہاں سے پونم پربھاکر کی کار گذررہی تھی، پولیس نے ان کی کار کورکوایا اوراس کی تلاشی لی۔
پونم پربھاکر نے پولیس سے مکمل تعاون کیا۔