پولیس کی تحویل میں چورنے سونے کی زنجیر نگل لی

   

بیکانیر۔22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کی بیکانیر پولیس نے دو چوروں کو خواتین کی زنجیروں کو چرانے کے الزام میں گرفتار کیا تو اس میں سے ایک چور نے سونے کی زنجیر نگل لی۔ اسے ہسپتال لیجاکر ایکسرے نکالی گئی جس میں زنجیر اس کی آنت میں دیکھی گئی۔ پولیس نے زبردستی اس کو پپائی اور ایک درجن موز کھلائے تاکہ اجابت کے ذریعہ سے سونے کی زنجیر باہر نکل آئے۔