پولیس کی ذمہ داری پر میڈیاسوال نہیں کرنا چاہئے‘ ابھیشار شرما کا استفسار

,

   

ابھیشار شرما نے کہاکہ انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ منسٹری نے ایشیاء نٹ اور میڈیا ون ونیوز چیانلوں پر ایک مخصوصی کمیونٹی کی حمایت اور دہلی پولیس و آرایس ایس پر سوال اٹھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے 48گھنٹوں تک کا امتناع عائد کردیا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=akKtli9ft5w&feature=emb_title

شرما نے دعوی کیاہے کہ سچائی سامنے لانے والے لوگوں کے خلاف حکومت کابرتاؤدشمنی کا ہے۔ شرما استفسار کررہے ہیں کہ کیا ہم جامعہ اور کھجوری خاص کے ان ویڈیو زکو نظر انداز کرسکتے ہیں جس میں پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کوتوڑتی دیکھائی دے رہے ہیں تاکہ شواہد کو تباہ کیاجاسکے۔

انہوں نے مزیداستفسار کیاکہ کیا میڈیا کو پولیس کی ایسی کاروائی پر سوال نہیں کرنا چاہئے؟۔

بی بی سی کو حکومت کی جانب سے نوٹس روانہ کرنے کے واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ چیانلوں کا کوریج یکطرفہ تھا‘

شرما نے پوچھا کہ کس طرح ان ویڈیوز کو نظر انداز کیاجاسکتا ہے جس میں دنگایوں کی مدد کرتے ہوئے پولیس دیکھائی دے رہی ہے۔

شرما نے پوچھا کہ کیا پولیس کی رویہ پر سوال نہیں پوچھا جانا چاہئے۔ انہوں نے چیالنج کیاکہ ایک ویڈیو دیکھا دیں جس میں پولیس سی اے اے حامیوں یا مسلمانوں کی مدد کرتے ہوئے نظر آرہی ہے۔

ابھیشار نے پوچھا کہ حکومت او رائی بی منسٹری ”گودی میڈیا“ کے خلاف کیاکاروائی کررہی ہے جو نفرت اور جھوٹ پھیلانے کاکام کیاہے؟۔