پونچھ میں پاکستان کی فائرنگ، ایک فوجی ہلاک

   

جموں ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کے اس پار جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں سرحدی چوکیوں اور مواضعات کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اختیار فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک فوجی جوان ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوگئے۔ دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے موثر جواب دیا جس سے پاکستانی فوجی چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچا اور کئی پاکستانی سپاہی زخمی ہوئے۔

چلتی ٹرین سے ماں دو بچے گر گئے
چھبوا۔20 ۔اگست(سیاست ڈاٹ کام)مدھیہ پردیش کے جھبوا ضلع میں چلتی ٹرین سے ایک خاتون اور اس کے دو بچے گرگئے ، تینوں کی حالت سنگین ہے میگھ نگر کے نزدیک ناہر گڑھ و میگھ نگر کے درمیان باندرا سے دہرادون جارہی دہرادون ایکسپریس سے ایک خاتون اور دو چھوٹے بچوں کے گرنے کی اطلاع گن مین نے پولس کو دی۔