پُرامن احتجاج کے خلاف تشدد برپا کرنا غلط : پرینکا چوپڑہ

   

ممبئی ۔ 19ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے آج نئے متنازعہ شہریت قانون کے خلاف اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ پُرامن احتجاجیوں کے خلاف تشدد برپا کرنا غلط بات ہے ۔ اداکارہ گذشتہ اتوار کی شب جامعہ ملیہ کیمپس میں پولیس کی جانب سے کی گئی ظالمانہ کارروائی کے خلاف اظہار خیال کررہی تھیں ۔ 37سالہ اداکارہ نے مزید کہا کہ ہر بچوں کو تعلیم کی فراہمی ہمارا خواب ہے ۔ تعلیم ہی ایک ایسی چیز ہے جو بچوں کے خود انحصاری اور یہی وہ چیز ہے جو انہیں آواز نکالنا سکھاتا ہے ۔ پرینکا چوپڑہ نے کہا کہ فروغ پاتی جمہوریت میںپُرامن آواز نکالنا ہر ایک کا حق ہے۔