نئی دہلی :تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ 11 دنوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جس کی وجہ سے اتوار کو بھی دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔انڈین آئل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ۔ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹرپرمستحکم ہے ۔چنئی میں پٹرول کی قیمت 110.85 روپے اور ڈیزل کی قیمت 100.94 روپے پر برقرار ہے ۔ کولکاتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 115.12 روپے اور 99.83 روپے ہے ۔