پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی: روس۔یوکرین بحران کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل کو عبور کرنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج مسلسل 111ویں دن کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی تھی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔