xنئی دہلی: گزشتہ سات دنوں سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ملک کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جس کی وجہ سے چہارشنبہ کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ انڈین آئل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ۔وہیں ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر مقرر ہے ۔چینائی میں پٹرول کی قیمت 110.85 روپے اور ڈیزل کی قیمت 100.94 روپے پر برقرار ہے ۔کولکتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 115.12 روپے اور 99.83 روپے ہے ۔