پٹلم میں کانگریس پارٹی قائدین کا جشن

   

پٹلم۔/9 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ ظہیرآباد پارلیمنٹ کے امیدوار کی حیثیت سے پارٹی ہائی کمان نے سابق رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی مسٹر سریش کمار شیٹکار کوپارلیمانی انتخابات کیلئے ٹکٹ دینے کا اعلان کرنے پر پٹلم کانگریس پارٹی قائدین نے امبیڈکر چوراہے پر جشن مناتے ہوئے آتشبازی کی ۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر قائد رام ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ تشکیل کے موقع پر سریش کمار شیٹکار نے جدوجہد کامظاہرہ کیا تھا۔ اس مرتبہ عوام کے تعاون سے سریش شیٹکار کی بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی ہے۔ اس موقع پر ہنڈمانڈلو ، موہن ریڈی، سرینواس ریڈی، بوڈ راجو، شیخ نظیر، محمد ضیاء الحق، سید معین کے علاوہ کانگریس پارٹی کارکن و قائدین موجود تھے۔