پٹن چیرو میں دلخراش حادثہ ، 6 افراد ہلاک

   

سنگا ریڈی:ضلع سنگا ریڈی کے منڈل پٹن چیرو کے موضع پاٹی کے قریب رنگ روڈ پر زائلو کار میں بنگلور سے گورکھپور10 افراد جا رہے تھے کہ پیچھے سے کسی نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے زائلو کار کو ٹکر دے دی۔صبح 3.30 بجے یہ حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں کار اُلٹ گئی اور کار میں سوار 6 افراد کار میں دب جانے سے برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 4 افراد کو زخمی ہوگئے جنھیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پٹن چیرو پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر مہلوکین اور زخمیوں کو فوری پٹن چیرو ہاسپٹل منتقل کیا۔ پٹن چیروکی ہاسپٹل میں ایک زخمی نے علاج کے دوران بتایا کہ وہ بنگلور سے گورکھپور جارہے تھے کہ حالت نیند میں حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثہ میں 6 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ چندر شیکھر ریڈی سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع سنگا ریڈی نے مقام حادثہ پہنچ کر کہا کہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس نے کہاکہ ٹکر دینے والی گاڑی کا بھی جلد پتہ چلایا جائے گا۔ پولیس نے کار کے ملبے کو سڑک سے ہٹایا اور ٹریفک کو بحال کردیا۔ مہلوکین کی شناخت کملیش لاہوری، ہریش لاہوری، پرمود، ونوراور پون کی حیثیت سے کی گئی ہے جبکہ ایک کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ان کا تعلق جھارکھنڈ ، گورکھپور اور ایک کا بنگلہ دیش سے بتایا گیا ہے۔