پڈوچیری:کانگریس ممبر اسمبلی دھن ویل پارٹی سے معطل

   

پڈوچیري ،16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پڈوچیري میں کانگریس کے باغی رکن اسمبلی این دھن ویل کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کی پاداش میں جمعرات کو پارٹی سے معطل کر دیا گیا۔پڈوچیري پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) کے صدر اے نمشوائم نے کہا‘‘کل ہند کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) نے معطلی کی سفارش کی ہے جسے ان کے اور وزیر اعلی کی جانب سے واقعات سے آگاہ کیا گیا’’۔مسٹر نمشوائم نے کہا‘‘مسٹر دھن ویل سے پارٹی ڈسپلن کمیٹی کی جانب سے آج سے سات دن کے اندر وضاحت طلب کی جائے گی، جس کی بنیاد پر آگے کی کارروائی شروع کی جائے گی’’۔مسٹر نمشوائم نے الزام لگایا کہ وزیر اعلی کے خلاف شکایت کرنے کے لئے مسٹر دھن ویل لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی سے ملنے گئے جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ۔مسٹر دھن ویل نے ماہے اسمبلی حلقہ سے آزاد ممبر اسمبلی مسٹر رام چندرن کو بھی اس میں شامل کرنے کی کوشش کی۔پی سی سی صدر نے الزام لگایا کہ ممبر اسمبلی دھن ویل نے پہلے پریس میں جانے کی غلطی کی ہے ۔