پکوان گیاس کی ری فلنگ و بلیک مارکٹنگ پر تین افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔/24 مارچ، ( سیاست نیوز) ایل پی جی پکوان گیس کی بلیک مارکٹنگ اور اس کی ری فیولنگ میں ملوث 3 افراد کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مارکٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پولیس نے محمد اسلم جو گیس اسٹو ریپیرنگ کا کاروبار کرتا ہے کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے ایل پی جی پکوان گیس سلینڈرس جسے ری فیولنگ کے ذریعہ فروخت کررہا تھا برآمد کرلیا۔ اسی طرح محمد جیلانی، عظمت علی خان کو بھی علاقہ چلکل گوڑہ اور کارخانہ علاقہ میں واقع گیس اسٹو ریپیرنگ کی دکانات پر دھاوے کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔ب