حیدرآباد۔20۔اگسٹ (سیاست نیوز) گھریلو پکوان گیس کے لئے صارفین کو ای کے وائی سی یا آدھار بائیو میٹرک کی 23 اگست آخری تاریخ ہے۔ حیدرآباد کی گیس ایجنسیوں پر عوام کا ہجوم دیکھا جارہا ہے جو ای کے وائی سی یا آدھار بائیو میٹرک کیلئے قطار میں کھڑے ہیں۔ آئیل کمپنیوں نے 22 اگست آخری تاریخ مقرر کی ہے جس کے بعد گیس سلینڈرس کی سربراہی روک دی جائے گی۔ کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو میسجس روانہ کرتے ہوئے ای کے وائی سی کی تکمیل کی ہدایت دی جارہی ہے۔ اب جبکہ مہلت کے اختتام کیلئے صرف دو دن باقی ہیں، گیس ایجنسیوں کے دفاتر پر ہجوم دیکھا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ روزانہ تقریباً 300 سے زائد افراد ای کے وائی سی کی تکمیل کر رہے ہیں۔ صارفین نے مہلت میں اضافہ کی درخواست کی ہے۔1/k