پھر سے کورونا کی بڑھی رفتار! دہلی میں کووڈ 19 کے 980 نئے مریض، 24 گھنٹے میں دوگنے ہوئے معاملات

,

   

نئی دہلی:منگل کو دہلی میں کووڈ-19 کے 980 نئے کیسز درج کئے گئے اور انفیکشن کی شرح 25.98 فیصد ریکارڈ کی گئی، جس کا مطلب ہے کہ ہر چار میں سے تقریباً ایک شخص جانچ میں متاثر پایا گیا ہے۔ دہلی حکومت کے محکمہ صحت کی طرف سے شیئر کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس سے متاثر 2 اور لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔پیر کو دہلی میں کووڈ-19 کے 484 نئے معاملات درج کئے گئے تھے اور اس لحاظ سے قومی دارالحکومت میں کورونا کے معاملات دوگنی رفتار سے بڑھے ہیں۔ بلیٹن میں کہا گیا کہ نئے کیسز کے ساتھ ہی دہلی میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2,016,101 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 26,545 ہو گئی ہے۔