پہلوانوں کا احتجاج۔ منتظمین اور دیگر کے خلاف تشدد کے الزامات پر ایف ائی آر

,

   

ٹوئٹر کے حوالے سے اولمپیک میڈلسٹ ساکشی ملک نے تاہم جنتر منتر پر احتجاجی دھرنے کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
نئی دہلی۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی جانب اتوار کے روز بڑھنے کے دوران جنتر منتر پر دھرنا منعقد کرنے والے منتظمین اور اس کے حامیوں پر سرکاری ملازم کے کام میں رکاوٹ پیدا کرنا اور تشدد برپا کرنے کے الزامات کے تحت دہلی پولیس نے مقدمہ درج کیاہے۔

مذکورہ پولیس نے کہاکہ 700لوگ دہلی بھر سے گرفتار کئے گئے‘ جنتر منتر پر 109مظاہرین شامل ہیں۔سینئر پولیس افیسر کے بموجب ائی پی سی کی دفعات 188‘ 186‘353‘332کے تحت ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ائی پی سی کی دفعہ 352‘147‘149اور دفعہ 3برائے پی ڈی پی پی ایکٹ کو بھی شامل کیاگیاہے۔پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے دوران پارلیمنٹ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کرنے والے مظاہرین کو سکیورٹی اہلکاروں سے مدبھیڑ کے بعد گرفتار کئے جانے والوں میں پہلوان ونیش پھوگاٹ‘ ساکشی ملک او ربجرنگ پونیابھی شامل ہیں۔

پہلوانوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان میں رسہ کشی چل رہا تھی جب ونیش پھوگاٹ‘ اور ان کی چچاز اد بہن سنگیتا پھوگاٹ اور ساکشی ملک بریکٹس کو توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کررہے تھے۔

پہلوانوں میں بسوں میں ڈالر مختلف پولیس اسٹیشن کو منتقل کرنے کے فوری بعد پولیس جوانوں نے جنتر منتر پر احتجاج کے مقام کو خالی کرنا شروع کردیا‘ وہاں پر بچھائے گئے میاٹس‘ چادریں‘ ٹار پولین‘کولرس‘ پنکھے سب نکال دئے گئے۔

ایک سینئر افیسر نے کہاکہ تمام خاتون پہلوانوں کو جنھیں گرفتار کیاگیاتھا انہیں رہا کردیاگیا اور بہت جلد مرد پہلوانوں کو بھی رہا کردیاجائے گا۔ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف 23اپریل سے جنتر منتر پر یہ پہلوان احتجاج کررہے ہیں‘ اور متعدد خاتون پہلوانوں کے ساتھ مبینہ جنسی ہراسانی پر برج بھوشن کی گرفتاری کی مانگ کررہے ہیں۔

ٹوئٹر کے حوالے سے اولمپیک میڈلسٹ ساکشی ملک نے تاہم جنتر منتر پر احتجاجی دھرنے کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔