پہناؤں چاند تاروں کو اپنا لباس میں

   

ملبوسات کو نمایاں کرنے میں جہاں ہلکے میک اپ کا کردار ہوتا ہے وہیں بالوں کی رنگت اور خوبصورت، بندوں کا بھی انتخاب کیا جاتا ہے ۔ اگر ہم بنارسی لان کے لائٹ پرنٹ ملبوسات زیب تن کریں تو یہ بہت خوبصورت لگیں گے۔یہ ایسے ڈیزائن ہیں جو کسی خاص تقریب میں نہیں بلکہ روزمرہ زندگی میں پہنے جاتے ہیں۔معمول کے ان ملبوسات کو نمایاں کرنے میں جہاں ہلکے میک اپ کا کردار ہوتا ہے وہیں بالوں کی رنگت اور خاص طور پر خوبصورت بْندوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔بات یہ نہیں کہ آپ کتنے مہنگے کپڑے پہنتی ہیں بلکہ اصل امتحان آپ کے ذوق کا ہوتا ہے۔آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپ پہ کیا جچتا ہے اور کیا نہیں۔آپ کے ڈریس کا ڈیزائن کیسا ہونا چاہئے اور پھر کہاں ہلکی رنگت بہتر ہے اور کہاں تیز۔بالوں کی رنگت کے متعلق ہمارا خیال ہے کہ ڈریس اور پھر بال،ان کا تال میل بہت ضروری ہے۔آج کل خواتین میں بال ڈائی کرانے کا رجحان عام ہے مگر ہم دیکھتے ہیں کہ ہر کلر ہر کسی کو سوٹ نہیں کرتا۔بہت سی خواتین بال ڈائی کرانے کے بعد اپنے اصل حسن سے بھی محروم ہو جاتی ہیں کیونکہ وہ دوسروں کی دیکھا دیکھی اپنے بالوں پہ کلر کرا لیتی ہیں اور انہیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ اْن پہ کون سا شیڈ سوٹ کرتا ہے۔لہٰذا بالوں کو اپنی شخصیت کے مطابق رنگ کرائیں۔ایسا نہ ہو کہ لوگ آپ کو دیکھ کر ہنسی ہی نہ روک سکیں۔نئے زمانے کے اپنے تقاضے ہیں۔ہماری نانی دادی جو پہنتی تھیں وہ بہت مختلف تھا۔اسٹائل اور فیشن کے ماہرین کہتے ہیں ہر لڑکی اور خاتون کو اندازہ ہونا چاہئے کہ اگر پْرکشش،اسٹائلش اور پْراعتماد نظر آنا ہے تو اپنی ڈریسنگ پہ بھروسہ کرنا ہے۔آپ نے جو کپڑے خریدنا ہیں،پورے اعتماد کے ساتھ خریدیں۔اور جب انہیں زیب تن کرنا ہے تو پورے بھروسے کے ساتھ۔جن کے پہناوے میں وہم ہوتے ہیں وہ خریداری سے لے کر پہننے اوڑھنے تک الجھنوں میں مبتلا رہتی ہیں۔یہ مسئلہ ہماری بیشتر خواتین کو درپیش ہوتا ہے۔اسی طرح ہلکے سْرمئی رنگ میں قدرے لمبی گھیردار ڈبل لیئر فراک کے بھی کیا ہی کہنے کہ فراک کا اِنر پلین ہو،جب کہ اَپر پر ملٹی شیڈڈ کام ہو۔پھر پستئی ہی کے ایک اور شیڈ میں بنارسی ٹراؤزر کے ساتھ شِمر شیفون فیبرک میں ایمبرائیڈرڈ قمیض اور کرن سے آراستہ پلین دوپٹہ بھی خوب ہی بہار دکھاتا ہے۔