پیراماونٹ کالونی ٹولی چوکی میں پولیس کا کارڈن سرچ

   


پانچ مشتبہ افراد گرفتار، 41 افراد سے پوچھ تاچھ، موٹر گاڑیاں ضبط
حیدرآباد ۔ 29 اکٹوبر (سیاست نیوز) ٹولی چوکی کے علاقہ پیراماونٹ کالونی میں پولیس کی جانب سے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن منعقد کیا گیا۔ تقریباً 400 پولیس ملازمین بشمول ڈی سی پی ویسٹ زون نے اس کارڈن سرچ میں شرکت کی۔ ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی غیرقانونی طور پر قیام پذیر بیرونی باشندوں کی نشاندہی اور ان کی نقل و حرکت اور غیرسماجی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ویسٹ زون مسٹر جوئل ڈیوز کی صدارت میں منعقدہ اس کارڈن سرچ میں ایڈیشنل ڈی سی پی اقبال صدیقی اور دیگر پولیس کے اعلیٰ عہدیدار شریک تھے۔ اس دوران پولیس نے 41 افراد سے پوچھ گچھ کی جو اپنے ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی حیدرآباد میں قیام پذیر ہیں۔ پولیس نے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن میں 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جن کا تعلق منشیات اور نشہ آور اشیاء کی سرگرمیوں سے پایا جاتا ہے جبکہ 29 گاڑیوں کو موٹر دستاویزات نہ ہونے کی صورت میں ضبط کرلیا گیا جن میں 3 کاریں، 1 آٹو اور 25 موٹرسیکل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حقہ کا سامان کو بھی ضبط کرلیا گیا۔ع