پیٹرسن کی بہترین بیٹنگ ،انگلینڈ کامیاب

   


رائے پور۔ بولروں کے بعد بیٹسمینوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ لیجنڈز نے یہاں رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ان اکیڈمی روڈ سیفٹی ورلڈ کپ ٹی20 کے ساتویں میچ میں بنگلہ دیش لیجنڈزکو سات وکٹ سے شکست دیکر ٹورنمنٹ میں اپنی مہم کی فاتحانہ شروعات کی۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹ پر113 رنوں پر روک دیا اور پھر 36 گیندیں باقی رہتے ہوئے تین وکٹ گنواکر ہدف حاصل کرلیا۔انگلینڈ لیجنڈز کا یہ پہلا میچ تھا اور اب وہ چار پوائنٹ کے ساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ بنگلہ دیش کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔بنگلہ دیش سے ملے 114 کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ کو فل مسٹرڈ(27) اور کپتان کیون پیٹرسن(42) نے پہلی وکٹ کے لئے 3.4 اوور میں46 رنوں کی شراکت داری کرکے دھماکہ خیز شروعات دی۔