پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل ہو رہا ہے اضافہ، 2 ہفتوں میں کل 8.40 فی لیٹر ہوا اضافہ

   

نئی دہلی: پیر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس سے گزشتہ دو ہفتوں میں قیمتوں میں کل اضافہ 8.40 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ سرکاری تیل کمپنیوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں اب پٹرول کی قیمت 103.83 روپے فی لیٹر ہو جائے گی، جب کہ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 95.07 روپے ہو گئی ہے۔ تازہ ترین اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب 118.83 روپے فی لیٹر اور 103.07 روپے فی لیٹر ہو گئی ہیں۔اتوار کو بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔