پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن کی حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

   

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں پیپلزپارٹی وفاق میں حکومت سازی میں مسلم لیگ ن کی مدد کرے گی۔جیو نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی صوبہ سندھ اور بلوچستان میں حکومت بنائے گی۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے مانگے گی۔اس کے علاوہ پیپلزپارٹی صدرمملکت اور چاروں صوبائی گورنر کے عہدے بھی مانگے گی۔ 8 فبروری کے انتخابات کے نتائج کے بعد سے نئی حکومت کی تشکیل پیچیدہ مسئلہ بنی ہوئی ہے۔