نئی دہلی :ای پی ایف او (ایمپلائیز پرووڈنٹ فنڈ آفس) نے اپنے کروڑوں صارفین کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ملازمین کے پی ایف پر حاصل ہونے والے شرح سود کو 8.10 فیصد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز نے 2021-22کے لیے جمع پی ایف ڈپازٹس کے لئے کیا ہے۔ پی ایف پر عائد یہ شرح سود گزشتہ 40 برسوں میں سب سے کم ہے۔ ای پی ایف او نے-78 1977 میں ملازمین کے جمع پی ایف پر شرح سود 8.0 فیصد مقرر کی تھی، اس وقت سے یہ 8.25 فیصد یا اس سے زیادہ تھی۔