پی ایم ایل اے معاملے میں پرینکا گاندھی کا ای ڈی کے ذکر پر بی جے پی کو کانگریس نے بنایاتنقید کانشانہ

,

   

کانگریس نے الزام لگایاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) جب کبھی انتخابات آتے ہیں اس طرح کی سازشیں انجام دیتی ہے


نئی دہلی۔پرینکا گاندھی واڈرا کا پی ایم ایل اے معاملے میں ای ڈی کی جانب سے چارج شیٹ میں ذکر کئے جانے پر کانگریس پارٹی نے جمعرات کے روز الزام لگایاکہ حکمران جماعت کی جانب سے ایک سازش ہے۔

مذکورہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پرینکا گاندھی نے 2006میں دہلی نژاد رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ایچ ایل پہوا سے ہریانہ میں پانچ ایکڑ اراضی خریدی اور 2010میں اس کو فروخت کردیاتھا۔

ای ڈی نے یہ بھی نوٹ کیاکہ ان کے شوہر رابرڈ واڈرا نے پہوا سے 40ایکڑ اراضی خریدی او ربعد میں اس کو فروخت کردیا۔ پہوا وہی شخص ہے جس نے این آر ائی کاروباری سی سی تھامبی کو اراضی فروخت کی تھی جس کے سنجے سنگھ بھنڈاری سے تعلق ہیں جس کی متعددایجنسیاں منی لانڈرنگ‘ غیرملکی زرمبادلہ اور کالے دھن قوانین‘ اور سرکاری خفیہ راز ایکٹ کے خلاف ورزی کے ایک معاملے میں تحقیقات کررہی ہیں۔

تھامپی پر بھنڈاری کے انجام دئے گئے جرم کو چھپانے میں مدد کا الزام ہے۔ایک سابق کی چارج شیٹ میں ای ڈی نے الزام لگایاتھا کہ واڈرا کا ایک قریبی تھامپی ہے۔ کانگریس لیڈر پوان کھیرا نے کہاکہ ”ذرا غور کریں انتخابات سے قبل یہ کیوں کیاجاتا ہے۔

ایسا وہ پہلی مرتبہ نہیں کررہے ہیں۔ ایسے سازشیں وہ انجام دیتے ہیں جب انتخابات قریب ہوتے ہیں۔ انہیں سازشیں کرنے دیں“۔کانگریس پارٹی کے 138ویں یوم تاسیں منانے کے لئے پارٹی کے سینئر قائدین ناگپور میں جمع ہوئے ہیں۔

اس موقع پر ہماچل پردیش کے چیف منسٹر سکھویندر سنگھ ساکھو نے رپورٹر س کو بتایاکہ لوک سبھا انتخابات سے قبل ای ڈی کے ساتھ ”کئی لوگوں“ کے نام منسلک ہونے والے ہیں۔ مہارشٹرا کانگریس صدر نانا پتولے نے کہاکہ ”وہ (بی جے پی) گاندھی خاندان سے بہت خوفزدہ ہے۔

سالوں قبل انگریز گاندھی سے خوفزدہ تھے۔ اور اب آج حکومت گاندھی سے خوفزدہ ہے۔ اسی وجہہ سے مرکزی حکومت‘ نریندرمودی کی حکومت گاندھی خاندان کو اس طرح کی سازشوں میں ڈال کر حقیقی موضوعات سے عوام کی توجہہ ہٹاتی ہے“۔

کرناٹک ڈپٹی چیف منسٹر شیو ا کمار نے دعوی کیاہے کہ یہ پیش رفت بی جے پی کے تمام کانگریسی قائدین کو ”گھیرانے“ کے منصوبے کا حصہ ہے اور انہیں خود ایک ایسے معاملے میں نوٹس ملی ہے جس سے دستبرداری اختیار کرلی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”وہ (بی جے پی) کو گمان ہے کہ ہم جیل جانے سے ڈرتے ہیں۔ کوئی جیل سے نہیں ڈرتا۔ ہمیں قانون کی بالادستی معلوم ہے۔ ان اداروں کو وہ استعما ل ہمیں ڈرانے کے لئے نہیں کرسکتے۔

جمہوریت او رہندوستان کوبچانے کے لئے ہم جدوجہد کریں گے“۔درایں اثناء عام آدمی پارٹی(اے اے پی)ترجمان پرینکا ککاکر نے بھی کہاکہ ای ڈی مسلسل اپوزیشن لیڈران کے خلاف کاروائی کررہی ہے۔

ککر نے کہاکہ وہ پرینکاگاندھی پر خاص طور سے کوئی تبصرہ نہیں کریں گے کیونکہ وہ اس کے متعلق ”جانکاری“ نہیں رکھتی ہیں۔

دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ ”ہمارے (اے اے پی کے)کے تین لیڈران کو جیل بھیجا گیا‘ ان میں سے دو اب بھی جیل میں ہیں۔

ٹرائیل اب تک شروع نہیں ہوئی کیونکہ انہیں سزا نہیں ملی ہے۔ اب کافی عرصہ سے و ہ جیل میں ہیں۔ مجرم جب تک بے قصور ثابت نہ ہوجائے‘ کا قانون نافذ ہے جو بہت خطرناک ہے“۔