پی ٹی آئی کا177 سیٹ جیتنے کا دعویٰ

   

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہیکہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 177 نشستیں جیتیں مگر 92 پر کامیابی دی گئی۔ پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کیخلاف الیکشن میں فراڈ کیا گیا۔