چادرگھاٹ میں 9 سالہ کمسن لڑکا برقی کھمبے کو چھونے سے جھلس گیا

   

حیدرآباد /21 جون ( سیاست نیوز ) شہر میں بارش کے نتیجہ میں علاقہ چادرگھاٹ میں 9 سالہ کمسن بچہ برقی کھمبے کو چھونے کے نتیجہ میں جزوی طور پر جھلس گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ راکیش ساکن کمل نگر ، چادر گھاٹ جو معذور ہے ایک برقی کھمبے کے قریب سے گذر رہا تھا کہ اچانک برقی کی زد میں آیا اور جزوی طور پر جھلس گیا ۔ مقامی افراد نے راکیش کو وہاں کے ایک دواخانہ منتقل کیا اور اسے علاج کیلئے شریک کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ میں راکیش کے ہاتھ اور پیر پر زخم آئے ۔ اس سلسلے میں پولیس چادرگھاٹ تحقیقات کر رہی ہے ۔