چارٹرڈ طیارے اور ہیلی کاپٹرس کی مانگ میں 40 فیصد اضافہ

   

انتخابات کے پیش نظر کم وقت میں زیادہ حلقوں میں انتخابی مہم چلانے پارٹیاں متحرک

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر چارٹرڈ طیاروں اور ہیلی کاپٹرس کی مانگ میں 40 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے آپریٹرس کو 15 تا 20 فیصد زیادہ آمدنی حاصل ہورہی ہے ۔ اس شعبہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چارٹرڈ خدمات گھنٹوں کے لحاظ سے قیمت وصول کی جاتی ہے ۔ اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ چارٹرڈ طیارہ کے کرایہ کی فیس فی گھنٹہ 4.5 لاکھ سے 5.25 لاکھ روپئے وصول کی جارہی ہے ۔ دو انجن پر مشتمل ہیلی کاپٹر کی فیس فی گھنٹہ 1.5 لاکھ سے 1.7 لاکھ روپئے وصول کی جارہی ہے ۔ عام دنوں کے بہ نسبت انتخابات کے دوران ہیلی کاپٹر کے ڈیمانڈ میں تقریبا 25 فیصد اضافہ ہوگیا ہے ۔ روٹری ونگ سوسائٹی آف انڈیا کے صدر ( ویسٹرن ریجن ) کیپٹن ادے گیلی نے کہا کہ ڈیمانڈ کے مطابق طیارے اور ہیلی کاپٹرس دستیاب نہیں ہے ۔ بزنس ایرکرافٹ آپریٹرس اسوسی ایشن کے ایم ڈی کیپٹن آر کے بالی نے کہا کہ گذشتہ لوک سبھا انتخابات کے بہ نسبت اس لوک سبھا انتخابات میں چارٹرڈ فلائیٹ کی مانگ میں 40 فیصد اضافہ ہوگیا ہے ۔ اس طرح ریاست تلنگانہ میں بھی کانگریس ، بی جے پی اور بی آر ایس کی جانب سے بڑے پیمانے پر انتخابی مہم چلانے اور کم وقت میں زیادہ سے زیادہ انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے کے لیے ہیلی کاپٹرس کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔ کانگریس اور بی جے پی کے قومی قائدین تلنگانہ میں انتخابی مہم چلائیں گے ۔ ان کے لیے ہیلی کاپٹرس بک کیا جارہا ہے۔ 2